متحدہ عرب امارات نے فرانس میں امن کی بحالی، کشیدگی میں کمی اورقانون کے اصولوں کے احترام کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے فرانس کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے موجودہ واقعات پر قابو پانے کے لیے فرانس کی صلاحیت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو اپنے شہریوں کے مفادات کو ترجیح دینے کے حوالے سے ایک مثالی ملک سمجھا جاتا ہے۔
وزارت نے فرانس اور وسیع تر خطے میں استحکام اور سلامتی کی حمایت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے شہری سہولیات اور ریاستی اداروں کے تحفظ پر زور دیا۔