متحدہ عرب امارات کی افغانستان کو فوری طبی اور خوراک کے سامان کی ترسیل

جمعه 31/3/2023
جنرل۔

آج، متحدہ عرب امارات نے ایک طیارہ 38 ٹن فوری طبی اور خوراکی سامان لے کر افغانستان بھیجا ہے تاکہ حال ہی میں شمال مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والے ہزاروں افغان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ان زلزلوں کے نتیجے میں متعدد اموات اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ بص تباہ ہوا ہے ۔

ان سامان کی فراہمی قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی پائیدار کوششوں کا حصہ ہے،جس کا مقصد خواتین، بچوں اور بوڑھوں اور کمزور گروہوں کے لیے انسانی امداد کو بڑھانا ہے ۔

اس سلسلے میں، امدادی سامان زلزلے کے اثرات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرے گا، جس نے موجودہ انسانی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔

2021-2022 تک افغانستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ایک امدادی ہوائی رابطہ کا آغاز شامل تھا جس میں 623 ٹن طبی اور خوراکی سامان لے جانے والے 28 طیارے بھیجے گئے، جس سے 850,000 خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 1.1 ملین افراد مستفید ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی امداد نے گزشتہ جون میں جنوب مشرقی افغانستان میں خوست میں آنے والے زلزلے کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد کی، جس میں متحدہ عرب امارات نے 1,000 مربع میٹر کا فیلڈ ہسپتال بنایا جس میں 75 بستر شامل ہیں اور روزانہ 200 مریض آتے ہیں۔مزید یہ کہ، متحدہ عرب امارات نے طبی سامان، سازوسامان اور قدرتی آفات سے ہونے والے زخموں کے علاج میں مہارت رکھنے والی ٹیمیں بھی بھیجیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں