متحدہ عرب امارات نے اس بات کی توثیق کی کہ 2023 وہ سال ہونا چاہیے جس میں یمن میں امن قائم ہو، اور تمام بین الاقوامی کوششوں کو اس تنازعے کے خاتمے، یمنی عوام کی جائز امنگوں کو پورا کرنے اور ملک میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے متحرک کیا جانا چاہیے۔ نیز خطہ، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ، سعودی عرب کی سلطنت اور سلطنت عمان کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔
یہ بات محترمہ نورا الکعبی، وزیر مملکت کی،جنیوا میں اقوام متحدہ کے تعاون سے، کنگڈم آف سویڈن اور سوئس کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس میں، یمن کے لیے 2023 کے انسانی ہمدردی کے ردعمل کے منصوبے کی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے کی گئی کانفرنس میں شرکت کے دوران سامنے آئی۔
کانفرنس میں متعدد ڈونر ممالک اور بین الاقوامی انسانی تنظیمیں اور اعلیٰ حکام کے علاوہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس ؛سوئس کنفیڈریشن کے خارجہ امور کے وفاقی محکمہ کے سربراہ، ہز ایکسی لینسی اگنازیو کیسس؛اور سویڈن کے وزیر برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور غیر ملکی تجارت، ہز ایکسیلینسی جوہان فورسیل، بھی شامل تھے۔
محترمہ نورا الکعبی، وزیر مملکت، نے یمنی عوام کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2015 سے، متحدہ عرب امارات نے یمن کو مجموعی طور پر 6.6 بلین امریکی ڈالر کی امداد اور مقامی کرنسی کو تقویت دینے کے لیے 300 ملین امریکی ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔
اس نقطہ نظر کو جاری رکھتے ہوئے، اور یمن میں کثیرالجہتی امن اور ترقی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ، متحدہ عرب امارات تعمیر نو کی حمایت بھی کر رہا ہے۔نیز صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی اور زراعت کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے اس سال تقریباً 325 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ بحالی کے منصوبے،اور آبپاشی کے مقاصد کے لیے ڈیم بنانے کا ایک بڑا منصوبہ بھی شامل ہے۔
محترم الکعبی نے مزید کہا:
"یو اے ای امن عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ لچک دکھانے کے لیے حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالنے کے لیے جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم یمن میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری انسانی امداد اور کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
محترمہ نورا الکعبی، وزیر مملکت اپنے خطاب کا اختتام نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کیا کہ؛ متحدہ عرب امارات کا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم تنازعات کے انتظام سے زیادہ اس کے حل کی طرف توجہ مرکوز کریں۔جس کا آغاز جنگ بندی کی تجدید اور یمن کے لوگوں کو درپیش انسانی حالات اور جنگ کے تباہ کن نتائج کے خاتمے کے ساتھ ہونا چاہئے۔اس سلسلے میں، محترمہ نورا الکعبی، نے یمن میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہنگامی امداد سے بحالی کی طرف منتقلی کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔