صدر مملکت نے جارجیا کے سفیر کو تمغہ آزادی سے کیا سرفراز

منگل 05/12/2023
جنرل۔
صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله نے متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ جارجیا کے سفیر عالی ذی وقار باٹا كالاندادزه کو فرسٹ کلاس آرڈر آف انڈیپنڈنس سے سرفراز کیا۔ واضح رہے کہ یہ ملک میں ان کے کام کے دوران کی جانے والی ان کوششوں کو سراہنے کے طور کیا گیا جس نے دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے ديوان عام میں اپنے استقبالیہ کے دوران سفیر محترم کو تمغہ پیش کیا۔ چنانچہ اس ملاقات کے دوران عزت مآب نے جارجیا کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کی تاکید کی۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے ملک میں ان کام کے سالوں کے دوران دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے میں محترم سفیر کے کردار کو خوب سراہا۔ اسی طرح مزید کامیابی کے تئیں اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آپ نے ان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لئے اپنے شکریہ کا اظہار کیا۔ 

ملک کی حیثیت کو بلند کرنے اور بین الاقوامی برادری میں اس کی ساکھ کو بڑھانے کے لیے قیادت کی خواہش اور عزائم کی عکاسی کرنے والی متحدہ عرب امارات کی طرف سے حاصل کردہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی جانب سے عزت مآب محترم جناب كالاندادزه نے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں سفیر محترم نے ملک کے تمام سرکاری اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کا دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ان کے مشن کی کامیابی پر مثبت اثر رہا ہے۔
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں