شاہ حمد بن عیسیٰ نے شیخ سلطان بن حمدان آل نهيان کو آرڈر آف بحرین، فرسٹ کلاس سےکیا سرفراز

بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی حیثیت سے اپنی مدت ملازمت کے اختتام کے موقع پر شیخ سلطان بن حمدان کے قصر الصخير میں اپنے استقبال کے دوران، بحرین کے بادشاہ نے متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، وہاں کی حکومتوں نیز وہاں کے دوست عوام کو آپس میں جوڑنے والے مضبوط برادرانہ تعلقات کی گہرائی نیز مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط کرنے اور ترقی دینے کے لیے مشترکہ خواہش کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ یہ ان مضبوط تاریخی رشتوں کی بنیاد پر جو انہیں آپس میں متحد کرتے ہیں۔چنانچہ اس دوران آپ نے تعاون، مشترکہ کام اور ہم آہنگی کے راستوں میں ہونے والی مسلسل ترقی اور خوشحالی کا بھی ذکر کیا جس سے کہ دونوں دوست ممالک اور عوام کی خواہشات پوری ہورہی ہیں نیز ان کے باہمی مفادات کو حاصل کیا جارہا ہے۔
بادشاہ عزت مآب نے متحدہ عرب امارات کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممتاز مقام نیز صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی قیادت میں تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ذریعہ حاصل کی گئی ترقیاتی کامیابیوں اور جامع نشاۃ ثانیہ کو خوب سراہا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ متحدہ عرب امارات اور وہاں کے عوام کو سلامتی، استحکام، فلاح وبہبود اور خوشحالی کی نعمتوں سے نوازے۔
اپنی طرف سے، عزت مآب شیخ سلطان بن حمدان نے شاہ حمد بن عیسیٰ کی طرف سے انہیں تمغہ عطا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ نیز اس پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔
سفیر محترم نے بحرین کے بادشاہ کی جانب سے اماراتی بحرین تعلقات کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں نیز ان کی مسلسل خواہش کو خوب سراہا۔ چنانچہ آپ نے بحرین میں اپنے کام کے دوران آنجناب اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خليفة کی جانب سے ملنے والی حمایت محبت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آپ نے دوست ملک بحرین کی ترقی اور وہاں کی خوشحالی کی تمنا ظاہر کرتے ہوئے بحرین کی حکومت اور وہاں کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ٔانہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈھیر ساری محبتوں سے نوازا۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں