ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت نے امیر کویت کا منایا سوگ ….. 3 دن کے لئے سوگ منانے اور پرچم سرنگوں رکھنے کا دیا حکم

هفته 16/12/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله نے اپنے دوست، مملکت کویت کے امیر عزت مآب شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کا انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ماتم کیا۔ جو کہ اس دارفانی سے کوچ کرگئے..چنانچہ آپ نے بارگاہ الہی میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے نیز آل صباح کے معزز خاندان اور کویت کے دوست عوام کو صبر کی توفیق دے۔ 
صدارتی دفتر نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا: // بسم الله الرحمن الر.. خدا کی مرضی اور تقدیر پر یقین رکھنے والے دل کے ساتھ، صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل حفظه الله مرحوم شیخ نواف الاحمد الجابر کا سوگ منایا جوکہ انتقال کر گئے۔
چنانچہ صدر مملکت نے آج سے لے کر 3 دن تک کے لئے سوگ کا اعلان کرنے کا حکم دیا نیز یہ کہ اس دوران ملک کے اندر اور ملک سے باہر تمام سرکاری محکموں اور سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں پر پرچم سرنگوں کردئے جائیں۔

 

ٹول ٹپ