متحدہ عرب امارات نے کیمرون میں فرانکوفونی کی وزارتی کانفرنس کے 44ویں اجلاس میں کی شرکت

فرانکوفونی کی بین الاقوامی تنظیم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محترم ڈاکٹر سالم النیادی نے فرانکوفونی کی وزارتی کانفرنس کے 44ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے ملک کے وفد کی سربراہی کی جو کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے میں منعقد ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اس کا عنوان تھا "گڈ گورننس: فرانکوفون شہریوں کے لیے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی استحکام کی ضمانت"۔ اس کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیم فرانکوفونی کے متعدد رکن ممالک اور حکومتوں نے شرکت کی۔ جہاں متحدہ عرب امارات فرانکوفونی آرگنائزیشن کے تمام سرکاری اجلاسوں میں ایک شریک رکن کے طور پر شرکت کررہا ہے۔
کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں عزت مآب النیادی نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور لا فرانکوفونی کی بین الاقوامی تنظیم ان عظیم انسانی اقدار اور بنیادوں کا اشتراک کرتے ہیں جنہیں ہم سب مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ یہ تبدیلیوں اور چیلنجوں سے بھری دنیا میں حفاظتی دیوار اور تعمیری تعامل کا ذریعہ بنیں۔
عالی ذی وقار نے انتہا پسندی، نسل پرستی اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے ساتھ یکجہتی اور پرامن بقائے باہمی اور رواداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے "رواداری، بین الاقوامی امن اور سلامتی" کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تاریخی قرارداد 2686 (2023) کو اپنانے کا ذکر کیا، جس کا مسودہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے تیار کیا تھا۔
عزت مآب نے کہا: "متحدہ عرب امارات کا ماننا ہے کہ بحرانوں کو کم کرنے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے جامع ترقی حاصل کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملکوں کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دے کر کشیدگی کو کم کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی روابط اور انضمام کو بڑھایا جائے، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک امید افزا اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے تخلیقی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جانے۔"
30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک ایکسپو سٹی دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) 6 کے فریقین کی کانفرنس کے اٹھائیسویں اجلاس کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کی تیاریوں کے حصے کے طور پر عزت مآب النیادی نے اس اہم کانفرنس کی حمایت اور اس کی سرگرمیوں میں شرکت کی توثیق کرنے پر فرانکوفونی کی بین الاقوامی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران آپ نے کہا کہ ہم تمام رکن ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ موسمیاتی کارروائی کے میدان میں موثر اور ٹھوس پیش رفت حاصل کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں