ملک کے شہداء کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے وزارت خارجہ نے منایا یوم الشہید

جمعرات 30/11/2023
جنرل۔
وزارت خارجہ نے یوم شہدا منایا۔ چنانچہ 30 نومبر 2023 جمعرات کے صبح آٹھ بجے پرچم کو سرنگوں کیاگیا۔ اس کے بعد وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ، قائدین اور وزارت خارجہ کے ملازمین نے صبح ٹھیک گیارہ بجے دعا کے طور پر ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی۔ اور پھر اس کے بعد متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کے ساتھ پرچم کو مستول کے اوپر اٹھایا گیا۔
یوم شہدا منانے کا مقصد قوم کے ان صالح شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین، اور خراج عقیدت پیش کرنا نیز ان کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے زندہ کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کے لیے قربانیاں پیش کیں۔ چنانچہ اس کے ذریعے بہادر شہداء کی بہادری پر فخر نیز فخر کے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے، وطن عزیز سے وفا اور وابستگی کے عہد کی تجدید کی جاتی ہے اور اس کی خاطر جان صرف کی جاتی ہے تاکہ وہ ہر حال، ہر ظروف اور ہر وقت بلند رہے۔ 
بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے نمائندہ مشنوں نے بھی ملک کے شہداء کی یاد میں یوم شہداء منایا اور اس عظیم قومی موقع پر شرکت کی خواہش ظاہر کی۔
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں