ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور ان کے دو نائبین نے موریطانیہ کے صدر کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر دی مبارکباد

منگل 28/11/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"نے  دوست ملک اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے صدرعزت مآب محترم محمد ولد الشيخ الغزوانی کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔ 
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی صدرعزت مآب محترم محمد ولد الشيخ الغزوانی کو مبارکباد پر مبنی اسی طرح کے  ٹیلیگراف بھیجے۔ 
عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عالی وقار شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے دوست ملک اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب  محمد ولد بلال کو بھی اسی طرح کے مبارکباد پر مشتمل پیغامات بھیجے۔

 

ٹول ٹپ