متحدہ عرب امارات نے اس اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس کمیٹی اور غزہ پٹی میں تمام شہری اداروں اور اشیاء کو نشانہ بنانے کے مکمل خلاف ہونے کی تصدیق کی۔ وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوری ترجیح عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ پٹی کے شہریوں تک انسانی، امدادی اور طبی امداد کو محفوظ، فوری، پائیدار اور بلا روک ٹوک پہونچایا جائے۔ وزارت نے خونریزی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت شہریوں اور سویلین اداروں کو مکمل تحفظ کیا جانے نیز ان کو تنازعات کا نشانہ نہ بننے دیا جائے۔ متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ نیز یہ کہ جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھایا جائے، اور خطے کو تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کی نئی سطحوں میں لے جانے سے محفوظ رکھا جائے۔