ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور لبنانی وزیر اعظم کی ملاقات،عزت مآب کا لبنان میں اتحاد ویگانگت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

جمعرات 05/10/2023

 صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے،جو متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

ابوظہبی کے قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران عزت مآب نے لبنانی وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا اور لبنان کے لیے استحکام، سلامتی اور خوشحالی اور اس کے عوام کی امنگوں کے مطابق ترقی حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ترقی اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور موجودہ چیلنجز کے حل کی نشاندہی کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں بیروت میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے اور لبنانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں داخلے کے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیاگیا۔

عزت مآب اور لبنانی وزیر اعظم نے مختلف عرب اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب نے متحدہ عرب امارات اور لبنان کے تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان اور شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے دور سے لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

عزت مآب نے لبنان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل موقف اور لبنانی عوام کے لیے اس کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ عزت مآب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کا لبنان کے بارے میں موقف ان تمام اقدامات کی حمایت پر مبنی ہے جو اس کی سلامتی، استحکام، خودمختاری اور علاقائی اتحاد کو برقرار رکھتے اور اس کے عوام کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

عزت مآب نے لبنان کی خوشحالی، استحکام اور ہم آہنگی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات لبنان کو ایک مضبوط، مربوط اور فعال قوم کے طور پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

میقاتی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے لبنان کو فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت کے لیے عزت مآب کی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس امداد کے لبنانی عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور متحدہ عرب امارات کے مخلصانہ عزم اور حمایت نے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لبنان کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

ٹول ٹپ