متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں واقع الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے تنیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں جانی نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا نیز متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد کو فوری طور پر روکا جائے اور شہریوں اور سویلین اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس دوران وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت دونوں طرف کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، شہریوں اور انسانی حقوق کا تحفظ فراہم کرنے والے بین الاقوامی معاہدے کا لازم پکڑنے کا بھی مطالبہ کیا نیز یہ کہ وہ تنازعات کا نشانہ بننے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید جانی نقصان کو روکنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صورتحال کو مزید بھڑکانے سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کرے۔ نیز یہ کہ جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھایا جائے، خطے کو تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کی نئی سطحوں میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔