ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کو عمان کے سلطان کا تحریری پیغام موصول

جمعه 16/9/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، کو آج عمان کے عزت مآب ہیثم بن طارق السعید کا دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات اور دلچسپی کے امور پر ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

یہ اس وقت ہوا جب عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، نے ابوظہبی کے قصر الشاطی محل میں عمان کے سلطان کے خصوصی ایلچی ہز ہائینس فتیق بن فہر السید کا استقبال کیا، جنہوں نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد کو ہزمیجسٹی ہیثم بن طارق السعید کا پیغام پہنچایا،اور متحدہ عرب امارات اور اس کی عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان،نے مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو سلطنت عمان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات پر فخر ہے اور وہ ان تعلقات کی مزید ترقی اور نمو کا منتظر ہے۔

اجلاس میں سلطان کے خصوصی ایلچی کے ہمراہ وفد کے ساتھ ساتھ جن معززین اور اعلیٰ حکومتی حکام  نے شرکت کی ان میں:۔

عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر،

عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین،

عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیر،

عزت مآب سہیل بن محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر، اور

عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان، بھی شامل تھے۔

ہز ہائینس فتیق بن فہر السید آج دن کے اوائل میں متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا تھا ۔

ٹول ٹپ