ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان کی جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات

بدھ 17/8/2022

وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان؛نے دارالحکومت پریٹوریا میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کی ہے۔

وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان؛ نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران کی جانب سے صدر رامافوسا کو مبارکباد دی اور ان کے ملک اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدر محترم سیرل رامافوسا نے بھی اپنی جانب سے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران؛ کے لیے مبارکباد اور متحدہ عرب امارات کی عوام کی مزید ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان؛ نے جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب، وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان؛نے نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور انہیں فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں منڈیلا آرکائیو کی بحالی کا منصوبہ بھی شامل ہے جسے متحدہ عرب امارات نے سپورٹ کیا تھا، جو فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پریٹوریا میں سفارت خانہ کی زیر نگرانی تھا۔

ٹول ٹپ