ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی عراقی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

جمعرات 21/7/2022

متحدہ عرب امارات نے عراق کے شمال میں صلاح الدین گورنری میں ایک وفاقی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانےکے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی تصدیق کی ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کیا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

وزارت نے دہشت گردی کے مقابلے میں عراق کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی  یکجہتی اور موقف پر زور دیا ،کیونکہ وہ اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا ہے۔ بیان میں عراق کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وزارت نے جمہوریہ عراق کی حکومت اور عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

ٹول ٹپ