ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا ترکمانستان کے صدر کو خط

اتوار 17/7/2022

ترکمانستان کے صدر، سردار بردی محمدو، کو صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا تحریری پیغام موصول ہوا ہے، جس میں انہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب صدر بردی محمدو نے اشک آباد میں صدارتی محل میں، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل بن محمد المزروعی اور ان کے ہمراہ وفد کا جمہوریہ ترکمانستان کے سرکاری دورے کے دوران استقبال کیا۔

سہیل بن محمد المزروعی نے انہیں صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ؛کی جانب سےکا تہنیتی پیغام پہنچایا،اور ان کی اور ترکمانستان کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

ترکمانستان کے صدر نے بھی جواباً متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کو مبارکباد کا پیغام دیا،اور ان کی اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دورے کے موقع پر المزروعی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشیت مریدو سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ٹول ٹپ