ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا الساحل کے علاقے میں سلامتی، استحکام کی حمایت کے عزم کا اعادہ

جمعرات 10/3/2022

متحدہ عرب امارات نے الساحل کے لیے اتحاد کی تیسری وزارتی میٹنگ میں شرکت کی ہے جو الساحل کے علاقے میں استحکام کے حصول کے لیے اجتماعی کارروائی کے رہنما اصولوں کا جائزہ لینے، اتحاد کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور ایک فریم ورک فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
ملاقات کے دوران، متحدہ عرب امارات نے مشترکہ کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد الساحل اقوام میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے میں ترقی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیر مملکت شیخ شخبوت بن نہیان النہیان نے دوران ملاقات ساحل ممالک کے لیے متحدہ عرب امارات کی لگاتار مم اور مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت کے لیے اداروں کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔
انہوں نے ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا، "الساحل خطے کا استحکام افریقہ اور آس پاس کے خطوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔" شیخ شخبوت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ وہ خطے کے مستقبل کے تعین کی ذمہ داری نبھا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ساحل کے علاقے کو درپیش بعض اہم مسائل کو حل کرنے کی کلید اس خطے کے ممالک کی سماجی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مضمر ہے تاکہ تشدد اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ،"الساحل میں اور اس کے ارد گرد علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے،  "ہمیں تعاون اور دوستی کا ایک نیا ماڈل بنانے کے لیے کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، جو کہ زیادہ خوشحال مستقبل اور پورے خطے کے لیے ہو ۔"
آخر میں شیخ شخبوط نے فرمایا۔"ہمیں اپنی کوششوں کو کثیر الجہتی حل تیار کرنے کے لیے وقف کرنا چاہیے جو اس خطے کو درپیش جاری بحرانوں کو کم اور حل کر سکیں۔"

ٹول ٹپ