ہمیں فالو کریں
جنرل۔

البانیہ کے صدر بیرام بیگائی کا متحدہ عرب امارات کے سفیر کا استقبال

جمعرات 17/11/2022

جمہوریہ البانیہ کے صدر محترم بیرام بیگائی، نے  عزت مآب سلیمان حامد المزروی، ہیلینک ریپبلک میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور البانیہ میں متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر،کا دارالحکومت تیرانہ کے صدارتی محل میں جاری ثقافتی ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر موجود سفیر کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران عزت مآب سلیمان حامد المزروی، نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کا مبارکباد کا  پیغام پہنچایا۔نیز صدر بیگائی اور البانوی عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جمہوریہ البانیہ کے صدر محترم بیرام بیگائی، نے بھی اپنی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کو مبارکباد پیش کی۔ نیز متحدہ عرب امارات کے لوگوں و عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدر محترم بیرام بیگائی،نے عزت مآب سلیمان حامد المزروی، کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور البانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ