ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی شمالی عراق کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت

بدھ 16/11/2022

متحدہ عرب امارات نے شمالی عراق میں کردستان کے علاقے کو نشانہ بنائے جانے والےحملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتیں اور معتدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

وزارت خارجہ (MOFAIC) نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، عراق کی طرف سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور ملک میں سلامتی اور استحکام کے قیام کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت پر بھی زور دیتا ہے۔

وزارت نے جمہوریہ عراق کی حکومت اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹول ٹپ