ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر اور کرغیز صدر کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ

منگل 01/11/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نے آج کرغز جمہوریہ کے صدر محترم صدیر جاپاروف کا استقبال کیا، جو متحدہ عرب امارات کے ورکنگ دورے پر ہیں۔

ان کی ملاقات کے دوران، جو الشاتی پیلس میں ہوئی، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،  نے کرغزستان کے صدر محترم صدیر جاپاروف کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور کرغیز دوستی اور تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے جو دونوں ممالک کی خواہشات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنی مشترکہ دلچسپی کا اعادہ کیا جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی اور نمو دیکھنے میں آئی ہے۔

ملاقات کے دوران کرغز جمہوریہ کے صدر محترم صدیر جاپاروف نے کرغز جمہوریہ میں ایک پہاڑی چوٹی کا نام مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر ان کی انسانی اقدار اور خدمات   اور متحدہ عرب امارات اور کرغزستان کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار کے لیے ان کے اعزاز میں رکھنے کا اعلان کیا۔نیز صدر جاپاروف نے یہ بھی اعلان کیا کہ کرغزستان کا  ایک سرکاری اسکول بھی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان،کے  نام سے ہوگا۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نے کرغیز صدر کےاس فراخدلانہ اعلانات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔

اجلاس میں جن وزراء اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی ان میں:

عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر؛

عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان؛

عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر؛

عزت مآب محمد ہادی الحسینی، وزیر مملکت برائے مالیاتی امور؛

عزت مآب سہیل بن محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر؛

عزت مآب عبداللہ بن طوق المری، وزیر اقتصادیات؛

محترمہ مریم بنت محمد المہیری، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر؛

عزت مآب احمد علی الصیغ، وزیر مملکت؛

عزت مآب فلاح الاحبابی، محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر؛

عزت مآب خالد محمد بلامہ، متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر؛

عزت مآب ڈاکٹر محمد مطر الکعبی، جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف کے چیئرمین؛ اور

عزت مآب محمد سعید العریقی، کرغزستان میں متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر؛ بھی شامل تھے ۔

کرغزستان کی جانب سے ملاقات میں صدر کے ہمراہ آنے والے وفد اور کئی عہدیداروں کے علاوہ بہت سے معززین نے بھی شرکت کی ان میں ۔

ہز ایکسیلنسی جین بیک کلوبایف، وزیر خارجہ؛

ہز ایکسیلنسی الماز باکتائیف، وزیر خزانہ؛

ہز ایکسیلنسی طلیبک ابرایف، وزیر توانائی؛

محترمہ دینارا کٹمانووا، قدرتی وسائل، ماحولیات اور تکنیکی نگرانی کی وزیر؛ بھی شامل ہیں۔ 

ٹول ٹپ