ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات نے 12 افریقی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی اور داخلے کا اعلان، مزید 3 کے ساتھ داخلے کے اقدامات کو اپ ڈیٹ کیا گیا جس کا اطلاق29 جنوری سے لاگو ہے.

جمعرات 27/1/2022

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، نائیجیریا، جمہوریہ کانگو، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا اور زمبابوے سے قومی اور بین الاقوامی کیریئرز اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے تمام ان باؤنڈ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوگنڈا، گھانا اور روانڈا سے، آنے والے مسافروں کے داخلے کے اقدامات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ، تمام متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے، یہ  اقدام 29 جنوری بروز ہفتہ  14.30 بجے سے نافذ العمل ہے۔

مذکورہ ممالک سے یو اے ای آنے والے افراد کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے جو کہ روانگی سے قبل  متعلقہ ممالک میں منظور شدہ لیبز سے 48 گھنٹے کے اندر حاصل کیا گیا ہو،مزید روانگی کے ہوائی اڈوں پر ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہو گا ، پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے علاوہ تمام متعلقہ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے۔

کوویڈ 19 کی علامات میں مبتلا افراد سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے پرہیز کریں۔

ٹول ٹپ