وانواتو کے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور غیر ملکی تجارت کے وزیر سے الصایغ نے کی ملاقات

پير 28/10/2024
جنرل۔
وزیر مملکت عزت مآب احمد الصايغ نے ابوظہبی میں نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور جمہوریہ وانواتو کے خارجہ تجارت کے وزیر محترم متائی سریمیا سے ملاقات کی۔

چنانچہ ان ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ وانواتو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات  چیت کی۔

علاوہ ازیں، دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ چنانچہ اس سے دونوں دوست ممالک نیز وہاں کے عوام کے مشترکہ مفادات کو حاصل کیا جاسکے گا۔
 

متعلقہ خبریں

پير 26/2/2024
وزیر نیوز۔
عبداللہ بن زاید نے وانواتو کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے کی ملاقات

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے جمہوریہ وانواتو کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور غیر ملکی تجارت کے وزیر عالی ذی وقار ماتائی سریمایا سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 19/5/2022
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کے تجارتی مشن کا فن لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کا دورہ

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں اقتصادی اور تجارتی امور کے معاون وزیر عبدالناصر جمال الشالی کی سربراہی میں اماراتی تجارتی مشن نے 8 سے 14 مئی 2022 تک فن لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کا سرکاری دورہ کیا ہے ۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 07/12/2023
جنرل۔
متحدہ عرب امارات اور بارباڈوس کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تحفظ کے ایک معاہدے پر ہوا دستخط

متحدہ عرب امارات اور بارباڈوس کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔ چنانچہ اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون کے امور کی محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے جبکہ بارباڈوس کی طرف سے خارجہ امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر عالی ذی وقار کیری سائمنڈز نے دستخط کئے۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 05/5/2023
جنرل۔
محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، کا دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا کا دورہ

محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون، نے 3 سے 5 مئی 2023 تک آسٹریلیا کا دورہ کیا جس کا مقصد سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ محترمہ الہاشمی نے سڈنی، کینبرا، ایڈیلیڈ اور برسبین کا دورہ کیا۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں