متحدہ عرب امارات اور بارباڈوس کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تحفظ کے ایک معاہدے پر ہوا دستخط

جمعرات 07/12/2023
جنرل۔
متحدہ عرب امارات اور بارباڈوس کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔ چنانچہ اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون کے امور کی محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے جبکہ  بارباڈوس کی طرف سے خارجہ امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر عالی ذی وقار کیری سائمنڈز نے دستخط کئے۔ 
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی کانفرنس کے دوران اس معاہدے کا تبادلہ کیا گیا، جس کہ سرگرمیاں ایکسپو سٹی دبئی میں جاری وساری ہیں۔ چنانچہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے اس معاہدے کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور سرمایہ کاری کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
مزید برآں محترمہ کی بارباڈوس کی وزیر اعظم محترمہ میا موٹلی سے بھی ملاقات ہوئی۔ چنانچہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو خوب سراہا، نیز آپ دونوں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو  آگے بڑھا کر، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے ذمہ دارانہ اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور سرمایہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ 
محترمہ ریم الہاشمی نے (COP28) کے امور میں شرکت اور اسے ایک کامیاب ایونٹ بنانے میں اس کے تعاون پر جمہوریہ بارباڈوس کا شکریہ ادا کیا۔
محترمہ موٹلی نے گلوبل کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی، جوکہ COP28 کانفرنس کی سرگرمیوں کے دوران منعقد ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں