ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات، امریکہ، سعودی عرب، قطر، آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ نے جاری کیا مشترکہ بیان

جمعرات 26/9/2024

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 8 اکتوبر 2023 کے بعد کی صورتحال ناقابل برداشت  ہوگئی ہے، جیسا کہ یہ وسیع تر علاقائی کشیدگی کا ناقابل قبول خطرہ پیش کررہی ہے۔ چنانچہ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، نہ تو اسرائیل کے لوگوں کے لئے اور نہ ہی لبنان کے لوگوں کے لئے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ایک سفارتی تصفیہ کیا جائے جس سے سرحد کے دونوں طرف کے شہریوں کو محفوظ طریقے سے ان کو اپنے گھر واپس جانے کے قابل بنایا جاسکے۔
تاہم اس خطرناک تنازعہ میں اضافے کے درمیان سفارت کاری کامیاب نہیں ہو سکتی۔
لہذا ہم لبنان اسرائیل سرحد پر فوری طور پر 21 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ یو این ایس سی آر 1701 کے مطابق سفارتی تصفیہ کے نتیجے میں سفارت کاری کے لیے جگہ فراہم کی جا سکے۔ نیز غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے UNSCR 2735 کا نفاذ کیا جاسکے۔
ہم اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں سمیت تمام فریقوں سے اس چیز کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مدت کے دوران یو این ایس سی آر 1701 کے مطابق فوری طور پر عارضی جنگ بندی کی توثیق کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ ایک سفارتی تصفیہ کو حقیقی موقع فراہم کریں۔
اس کے بعد پھر، گزشتہ مہینوں کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم اس مدت کے اندر لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ طے کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔  تاکہ اس کے ذریعہ اس بحران کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔

ٹول ٹپ