ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ مصر نے منعقد کیا اپنی مشترکہ قونصلر کمیٹی کا پانچواں اجلاس

جمعرات 26/9/2024

متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ مصر نے قاہرہ میں مشترکہ قونصلر کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد کیا۔ واضح رہے کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے تمام مشترکہ قونصلر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اجلاس کی صدارت، وزارت خارجہ میں قونصلر امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری - عزت مآب فیصل عیسیٰ لطفی نے کی۔ جبکہ مصر کی طرف سے، عرب جمہوریہ مصر کے معاون وزیر خارجہ برائے قونصلر امور اور بیرون ملک مقیم مصری- سفیر محترم جناب اسماعیل خیرت  نے اس کی صدارت کی۔

عزت مآب فیصل عیسیٰ لطفی نے آنجناب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کا تہنیتی پیغام پہنچایا نیز ان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مثبت پیش رفت کو خوب خوب سراہا۔ اس دوران آپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور انھیں فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی اور خواہش پر زور دیا جس سے اس دانشمندانہ قیادت کے عزائم اور ہدایات کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس ملاقات کے دوران عزت مآب نے متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی خوب تعریف کی، جوکہ مضبوط تعلقات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات سے باہم جڑے ہوے ہیں۔ نیز جو انہیں ہر سطح پر وسیع افق کی طرف آگے لے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ نے مصر کی جانب سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی خوب سراہا، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان وہ قونصلیٹ جس میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔

علاوہ ازیں، اس ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ قونصلر موضوعات پر بھی بات چیت کی نیز مشترکہ قونصلر کام کو فروغ دینے میں ان کی طرف سے استعمال کیے گئے تجربات اور بہترین طریقوں اور ان سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی خدمت کے لیے فعال قونصلر ردعمل کو بڑھایا جاسکے۔

عزت مآب فیصل عیسیٰ لطفی نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ مصر اپنے برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے لیے ایک جدید اور پائیدار ماڈل قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی شعبوں میں بہت سی معیاری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ چنانچہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک کے اندر حاصل کی گئی کامیابیاں مزید کامیابیوں کی طرف آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ تاکہ دونوں دوست ممالک اور وہاں کے عوام کے درمیان مشترکہ ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے نیز قونصلر کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری سے بھرپور مستقبل کے لیے میکانزم اور حل تیار کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں عرب جمہوریہ مصر میں مجاز حکام کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ، وزارت خارجہ، شناخت اور شہریت کے لیے وفاقی اتھارٹی، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی، اماراتی اور انسانی وسائل کی وزارت اور عرب جمہوریہ مصر میں ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی مشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ