ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور فجی کے درمیان قابل تجدید توانائی سے متعلق شراکت داری کے معاہدے پر ہوا دستخط

منگل 05/12/2023

متحدہ عرب امارات نے فجی میں لاکارو قابل تجدید توانائی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی ترقی کے لیے نیوزی لینڈ اور فجی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیا ہے۔

چنانچہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی کانفرنس کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں متحدہ عرب امارات ایک اہم وقت پر عالمی ماحولیاتی کارروائی کی کوششوں میں تبدیلی حاصل کرنے کے لیے دنیا کے ممالک کو اکٹھا کئے ہوئے ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ، جمہوریہ فجی کی طرف سے وزیر اعظم عزت مآب سیتیوینی ربوکا جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے سفیر عزت مآب رچرڈ کی نے اس معاہدہ پر دستخط کئے۔ واضح رہے کہ اس معاہدے پر دستخط متحدہ عرب امارات کی قابل تجدید توانائی کے شعبے کو سپورٹ کرنے اور فجی میں لاکارو پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو نافذ کرنے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا 1.5 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ شراکت کا مقصد بجلی تک رسائی کو بڑھانا، جیواشم ایندھن پر انحصار کو کم کرنا نیز فجی کی تین جزیروں کی کمیونٹیز : لاكيبا، كاداوو اور روٹوما میں ایک بیٹری بینک شامل کرکے اور ڈیزل جنریٹرز کو قابل تجدید توانائی کے نظام سے بدل کر معاشی مواقع کی حمایت کرنا ہے۔

اس سلسلے میں، محترم الصايغ نے کہا: "ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کا حصول اور بین الاقوامی شراکت داری متحدہ عرب امارات کی خارجہ امداد کی پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چنانچہ اس کا مقصد صاف اور قابل تجدید توانائی سے متعلق منصوبوں میں عالمی سطح پر ترقیاتی تعاون کو بڑھانا ہے۔ نیز اس منصوبے سے بجلی تک بہتر رسائی، ایندھن پر کم انحصار، اور نقصان دہ اخراج میں کمی کے نتیجے میں فجی میں اقتصادی اور ماحولیاتی بڑھوتری ممکن ہے۔"

عزت مآب نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے اس منصوبے کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ مصدر کمپنی کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو خوب سراہا جسے وہ نافذ کرے گی۔

اپنی طرف سے عالی ذی وقار سیوٹنی ربوکا نے کہا:

"مجھے آج فجی لاكيبا، كاداوو اور روٹوما کے جزیروں پر پاور پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے افتتاح میں شرکت کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے، جو کہ اجتماعی طور پر لاکارو کے نام سے مشہور ہیں۔

میں متحدہ عرب امارات کی حکومت، ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ، اور نیوزی لینڈ کی حکومت اور وزارت خارجہ اور تجارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی قیمتی شراکت داری اور مشترکہ مالی اعانت کے ذریعے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت مل گئی ہے۔"

آپ نے مزید کہا: "لاکارو پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتحادی حکومت کے شہری اور سمندری علاقوں میں فراہم کی جانے والی خدمات کو ترقی دینے کے عزم کی تصدیق کررہا ہے۔"

یہ بات قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ نے شراکتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر لاکارو پروجیکٹ کی حمایت کے لیے ایک ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح 2015 میں وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کے دورہ فجی کے دوران کیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں تین چھوٹے پیمانے پر سولر فوٹوولٹک پاور پلانٹس کی تعمیر شامل ہے جو فجی کے تین جزیروں کو صاف توانائی فراہم کریں گے۔ چنانچہ اس منصوبے کی مالی اعانت ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کی تھی، اور یہ اس پہل کے ضمن میں تھا جس کی شروعات  2013 میں متحدہ عرب امارات اور بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان پارٹنرشپ فنڈ کے تحت عالی ذی وقار نے کی تھی۔ 

ٹول ٹپ