جنرل۔

برازیل کے وزیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کو متحدہ عرب امارات نے کیا زید II میڈل، فرسٹ کلاس سے سرفراز

هفته 09/11/2024

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات نے وفاقی جمہوریہ برازیل کی وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی محترمہ مرینا سلوا کو زید II میڈل، فرسٹ کلاس سے نوازا۔ واضح رہے کہ یہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے اس کنونشن (COP28) میں فریقین کی کانفرنس کی کامیابی میں ان کی شراکت کے اعتراف میں ایسا کیا گیا جس کی میزبانی گزشتہ سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ایوارڈ کی تقریب برازیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب صالح السویدی کی جانب سے دارالحکومت برازیلیا میں وزارت ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک استقبالیہ کے دوران ہوئی۔ جہاں محترمہ نے اس قابل قدر اعزاز کو عزت کی نگاہ سے دیکھا نیز متحدہ عرب امارات اور اس کی دانشمند قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
محترمہ نے اس جانب اشارہ کیا کہ اس سال برازیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تعمیری تعاون کے تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔
محترمہ سلوا نے متحدہ عرب امارات کو تاریخی "امارات معاہدے" پر بھی مبارکباد دی جوکہ COP28 سرگرمیوں کے اختتام پر جاری کیا گیا تھا۔ نیز آپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی COP29 کانفرنس کے انتیسویں اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گی۔ اس دوران آپ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ برازیل COP30 کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور تجربے پر اعتماد کر رہا ہے، جس کی میزبانی برازیل 2025 میں بیلیم - پارا اسٹیٹ میں کرے گا۔ چنانچہ یہ عالمی سطح پر موسمیاتی کارروائی کی حمایت کرنے کے لیے فریقین کی کانفرنس کی صدارت کے ٹرائیکا کے فریم ورک کے اندر سہ فریقی شراکت داری کی انتہا کے طور پر کام کرے گا۔
دریں اثناء، آپ نے برازیل کی زیر صدارت جی 20 اجلاسوں میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ نیز برازیل کے 2030 تک جنگلات کی کٹائی کے صفر کے ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے، آپ نے برازیل کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ، پائیداری اور توانائی کے شعبے میں تبدیلی کے حصول کے لیے ریاستی زیر قیادت اقدامات کے لیے اپنے تعاون اور حمایت کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے، عزت مآب السویدی نے برازیل اور وہاں کے عوام کو متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی طرف سے سلام عرض کیا۔ نیز دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آپ نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے کو اس شراکت داری کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس دوران، آپ نے اس بات کی تاکید کی کہ ٹرائیکا کی کوششوں کی روشنی میں مشترکہ تعاون کے امکانات وسیع اور امید افزا ہیں جن کا مقصد "ایمریٹس کلائمٹ ایگریمنٹ" پر عمل درآمد اور اسے باکو اور پھر بیلم کے ذریعے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے یکے بعد دیگرے کنونشن سے منسلک کرنا ہے۔