جنرل۔

دوطرفہ تعاون کو بڑھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور برازیل نے بین الاقوامی پیش رفت پر کیا تبادلہ خیال

جمعه 08/11/2024

معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے سیاسی امور محترمہ لانا نسیبیہ نے 5 اور 6 نومبر 2024 کو وفاقی جمہوریہ برازیل کا سرکاری دورہ کیا۔ جہاں اس دوران آپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے فریم ورک کے اندر سینئر حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ دورہ 18 اور 19 نومبر 2024 کو ہونے والے G20 سربراہی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی، فیڈرل ریپبلک آف برازیل کی طرف سے نمائندگی کرنے والے گروپ کی صدارت کے ذریعے، بطور مہمان شرکت سے پہلے ہوا۔

 چنانچہ اپنے اس دورے کے دوران محترمہ نسیبہ نے برازیل کی وزارت خارجہ میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے وزیر محترم کارلوس سرجیو سوبرال ڈوارٹے کے ساتھ سیاسی مشاورت کے دور میں ملک کے وفد کی سربراہی کی۔

علاوہ ازیں، دونوں ممالک کے وفود نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، سیاسی پیش رفت، موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کی کوششیں، کثیرالجہتی اداروں کے کام کو مضبوط بنانے کے طریقے اور دنیا بھر میں تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت۔

برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے عالی ذی وقار نسیبیہ کی میزبانی کی، جہاں ان کے ساتھ برازیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب صالح السویدی بھی موجود تھے۔ چنانچہ ایک ظہرانے میں، دونوں نے دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت پر زور دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ، محترمہ کی ملاقاتوں میں بین الاقوامی فورمز میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بشمول حالیہ مدت جس میں دونوں ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔نیز اس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی حمایت کرنے کے لیے ان کا مشترکہ عزم بھی شامل تھا، خاص طور پر بڑھتی ہوئی پولرائزیشن کی صورتحال کی روشنی میں۔

محترمہ نے بین الاقوامی تعاون کی حمایت میں برازیل کے کردار کو خوب خوب سراہا۔ آپ نے کہا: "برازیل بہت سی اہم فائلوں میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بشمول G20، BRICS، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں۔"

محترمہ نے مزید کہا: "اس سال G20 کے صدر کے طور پر، برازیل نے عدم مساوات کو دور کرنے، توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے نیز عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات کے لیے ایک پرجوش ایجنڈا ترتیب دیا ہے۔ لہذا، ہم G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اس دعوت کو سراہتے ہیں، نیز ہم برازیل کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ان کے برازیلی ہم منصب، عالی وقار کارلوس ڈوارٹے نے اس بات کی نشاندہی کی کہ "برازیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی شراکت داری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چنانچہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کی پچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ نیز ہم اگلے پچاس سالوں تک ان تعلقات کے مسلسل فروغ کے متمنی ہیں۔

علاوہ ازیں، دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور سدرن کامن مارکیٹ (مرکوسور) کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا۔ جس میں گزشتہ ماہ یوراگوئے میں مذاکرات کے تیسرے دور کی کامیاب تکمیل بھی شامل ہے۔

دونوں فریقوں نے اس معاہدے کے مثبت اثرات کی تاکید کی جو متحدہ عرب امارات اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر پڑے گا۔ چنانچہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اقتصادی تعلقات کو متنوع بنانے نیز تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری میں مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اپنی طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 20 سے زائد ممالک کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے مکمل کیے ہیں۔

دونوں فریقوں نے فریقین کی کانفرنس کی تین صدارتوں (COP28، COP29، اور COP30) کے ٹرائیکا کے کام کا بھی جائزہ لیا، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے لیے فریقین کی کانفرنس کی کامیاب ہونے والی میزبانی ( COP28) جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کا تاریخی معاہدہ ہوا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اس ماہ باکو میں COP 29 کی قیادت میں مشترکہ ترجیحات اور اگلے سال COP 30 کی برازیل کی صدارت کے راستے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران، عزت مآب نسیبہ نے نیشنل کانگریس کے صدر روڈریگو پچیکو سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے نیز باہمی مفادات کی حمایت کے مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دوران، برازیل کی صدارت کے چیف ایڈوائزر سیلسو اموریم کے ساتھ مشترکہ خارجہ پالیسی کے اہداف پر بھی گفتگو کی گئی۔

محترمہ نسیبہ نے ریو برانکو انسٹی ٹیوٹ میں طلباء اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی، جوکہ دنیا کی سب سے باوقار سفارتی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔ جہاں آپ نے موجودہ واقعات نیز جدید سفارت کاری کے رجحانات پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ مزید برآں، آپ نے برازیلین سینٹر فار انٹرنیشنل ریلیشنز میں سیاست دانوں کے ایک گروپ اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

اپنے دورے کے اختتام پر محترمہ نسیبہ نے متحدہ عرب امارات نیز برازیل کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی عزت کی نگاہ سے دیکھا۔ نیز محترمہ نے اگلے پچاس سالوں اور اس سے آگے کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے قریبی تعاون کے عزم کی توثیق کی۔