جنرل۔

سوڈان میں تشدد میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحارب سوڈانی فریقوں سے بات چیت کی طرف واپس آنے کی متحدہ عرب امارات نے کی اپیل

اتوار 03/11/2024

وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان نے سوڈان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر متحدہ عرب امارات کی گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص کر الجزیرہ ریاست میں عام شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو متاثر کرنے والے تشدد کے تعلق سے۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری ہلاک اور کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران، عزت مآب نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد، قحط کے زیادہ خطرے اور ہزاروں شہریوں کے مسلسل بے گھر ہونے کی رپورٹوں پر مملکت کی تشویش پر بھی زور دیا۔

عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان نے متحارب سوڈانی فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی طرف لوٹ آئیں، جدہ اعلامیہ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں، نیز اور انسانی امداد تک محفوظ، فوری اور بلا روک ٹوک رسائی، اور بین الاقوامی انسانی قانون کی ذمہ داریوں کی تعمیل سے متعلق "ایکشن گروپ ٹو ایڈوانس لائف سیونگ اینڈ پیس ان سوڈان - ALPS" کے تجویز کردہ میکانزم کا دھیان میں رکھیں۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہو نیز یہ کہ ان کو تنازعات کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان نے متحدہ عرب امارات کے اس مضبوط موقف کی توثیق کی جس میں فوری جنگ بندی، نیز ایک ایسی حکومت کی تشکیل کے لیے قومی اتفاق رائے حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس میں شہری حصہ لیں اور قیادت کریں۔ تاکہ سوڈان کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔