شخبوط بن نهيان کی یوگنڈا کے صدر سے ہوئی ملاقات
هفته 23/11/2024
وزیر مملکت عزت مآب شخبوط بن نهيان آل نهيان نے دارالحکومت کمپالا میں جمہوریہ یوگنڈا کے صدر عزت مآب یوویری موسیوینی سے ملاقات کی۔ جہاں اس ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور یوگنڈا کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عزت مآب نے آنجناب کو صدر مملکت عالی جناب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"، نائب صدر عزت، وزیر اعظم حاکم دبئی، عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور ریاست کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم، صدارتی عدالت کے وزیر، عزت مآب محترم جناب منصور بن زايد آل نهيان کا سلام پیش کیا اور ان کی جانب سے ان کے ملک نیز وہاں کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے تئیں ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے جمہوریہ یوگنڈا کے صدر نے عالی ذی وقار کے ذریعہ صدر مملکت عزت مآب جناب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"، نائب صدر عزت، وزیر اعظم حاکم دبئی، عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور ریاست کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم، صدارتی عدالت کے وزیر، عزت مآب محترم جناب منصور بن زايد آل نهيان کو اپنا سلام پیش کیا اور متحدہ عرب امارات، وہاں کی حکومت نیز وہاں کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران، متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ یوگنڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ فریقین نے باہمی مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون اور شراکت داری کی حمایت جاری رکھنے کے لیے اپنی باہمی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔