جنرل۔

یوگنڈا میں سوڈانی پناہ گزینوں کے لیے امدادی تعاون کو متحدہ عرب امارات نے دی تقویت

بدھ 20/11/2024

متحدہ عرب امارات نے یوگنڈا کے کیریانڈونگو کیمپ میں سوڈانی مہاجرین کی مدد کے لیے 30,000 کھانے کی ٹوکریاں فراہم کیں۔ واضح رہے کہ یہ قدم - جس کا مقصد تقریباً 100,000 لوگوں تک مدد کا ہاتھ بڑھانا ہے - سوڈانی مہاجرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی انسانی امداد کے دوسرے مرحلے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، جس پر گزشتہ اپریل کے آغاز میں عمل درآمد شروع ہوا تھا۔

اس امداد کی تقسیم کے عمل میں یوگنڈا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب عبداللہ حسن الشامسی اور یوگنڈا کے متعدد سینئر سرکاری عہدیداروں اور علاقے کے مقامی کمیونٹی رہنما شریک تھے جنہوں نے سوڈانی مہاجرین کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔

عزت مآب الشامسی نے اس بحران کے وقت بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے دانشمندانہ قیادت کی ہدایات کے مطابق نیز بحرانوں اور آفات سے متاثرہ لوگوں کی بلا تفریق مدد کرنے کے سے متعلق صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ نقطہ نظر  نیز دنیا بھر کی حکومتوں اور لوگوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے متعلق اس کے عزم کی طرف اشارہ کیا۔

دریں اثناء، عزت مآب نے اس بات وضاحت کی کہ یہ امداد سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کرنے کے متحدہ عرب امارات کے وعدے کے تحت آتی ہے، جس کا اعلان سوڈان کے بارے میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا، جو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 100 ملین امریکی ڈالر کی مالیت سے منعقد ہوئی تھی۔ اس دوران آپ نے اپنی اس امید کا اظہار کیا کہ یہ امداد متاثرہ سوڈانی خاندانوں، بچوں، خواتین اور مردوں کو مطلوبہ مدد فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات سوڈان میں بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا - اور یوگنڈا سمیت ہمسایہ ممالک میں - جب تک ان کے وطن میں امن بحال نہیں ہو جاتا۔

اپنی طرف سے، یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے نوجوانوں اور بچوں کے امور عزت مآب پالم بیاروہاگارا نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو خوب خوب سراہا۔ چنانچہ آپ نے کہا کہ یہ فراخدلانہ امداد متحدہ عرب امارات کے انسانی اور ترقیاتی کاموں میں جاری اقدامات کی توسیع ہے جو یوگنڈا جیسے متعدد ممالک میں پناہ گزینوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تقویت دے رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی امداد میں سوڈانی پناہ گزینوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیریانڈونگو کیمپ کے علاقے میں پانی کے 8 کنویں کھودنے اور 16 صحت کی سہولیات کی تعمیر جیسے اضافی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا مستقبل کا منصوبہ شامل ہے۔