متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سینیگال کے صدر کو پیش کیں اپنی اسناد
جمعه 15/11/2024
دارالحکومت ڈاکار کے صدارتی محل میں سرکاری استقبالیہ تقریب کے دوران، عزت مآب سعید حمدان النقبی نے جمہوریہ سینیگال کے صدر عزت مآب بشیر گومے فائی کو جمہوریہ سینیگال میں متحدہ عرب امارات کے غیر معمولی اور مکمل اختیار کے سفیر کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں۔
عزت مآب النقبی نے عالی ذی وقار کو صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کا سلام عرض کیا، ساتھ ہی ساتھ ان کے ملک نیز وہاں کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے تئیں ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عزت مآب نے سینیگال میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے نیز مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور فعال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے سینیگالی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا جس سے تعلقات کو وسیع تر افق پر اس طرح سے آگے بڑھایا جائے کہ جس سے دونوں ممالک کی قیادت کی خواہشات اور دونوں دوست عوام کے مفادات کو حاصل کیا جاسکے۔
اپنی طرف سے، سینیگال کے صدر عزت مآب نے النقبی کے ذریعہ صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کو اپنا سلام عرض کیا، نیز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی۔ علاوہ ازیں، عزت مآب نے ایک ماڈل ملک اور مختلف اقتصادی، صنعتی اور ترقیاتی شعبوں میں نمایاں مہارت رکھنے والے ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، اپنے ملک اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور تعاون کے ممتاز تعلقات کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔