انسانی حقوق کی کونسل کے کام میں کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں کی شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات نے پیش کیا 25,000 ڈالر کا تعاون

جمعه 15/11/2024
جنرل۔
کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کے لیے ٹرسٹ فنڈ کی مالی معاونت کے وعدوں کی میٹنگ کے دوران، جنیوا میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے محترم سفیر جمال المشرخ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فنڈ کے بجٹ میں 25 ہزار ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ 

سفیر محترم المشرخ نے اس بات پر زور دیا کہ اس شراکت کا مقصد بین الاقوامی فورمز میں تمام ممالک کی نمائندگی کو یقینی بنانا نیز تکنیکی معاونت کو آگے لے جانا ہے تاکہ کثیرالجہتی کارروائی کی مؤثریت اور انسانی حقوق کی کونسل کے کام میں کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ چنانچہ اس دوران آپ نے اس جانب توجہ دلائی کہ ان ممالک کو مدد فراہم کرنا ایک زیادہ جامع اور مساوی دنیا کے لیے سرمایہ کاری کرنا ہے۔

 یہ بات یاد رہے کہ یہ ریاست کی جانب سے غیر ملکی امداد کی مسلسل فراہمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس نے اقتصادی ترقی کے مواقع کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں تعاون فراہم کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس نے غربت کو کم کرنے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی تصدیق کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ رضاکارانہ ٹرسٹ فنڈ 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا مقصد کم ترقی یافتہ ممالک نیز چھوٹے جزیروں کی ریاستوں کو انسانی حقوق کونسل کے کام میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے، جیسا کہ یہ رکن ممالک کے رضاکارانہ تعاون پر منحصر ہے جو مندوبین کے لیے تربیتی پروگرام فراہم کرتا ہے۔
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں