جنرل۔

بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق پہلی عالمی وزارتی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے کی شرکت

پير 11/11/2024

جمہوریہ کولمبیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محترم محمد عبداللہ بن خاطر الشامسی اور وزارت داخلہ میں بین الاقوامی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمن التمیمی کی موجودگی میں کولمبیا کے دارالحکومت، بوگوٹا میں 7 اور 8 نومبر کو منعقد ہونے والی بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق پہلی عالمی وزارتی کانفرنس میں وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر ميثاء سالم الشامسی نے متحدہ عرب امارات کی صدارت کی۔

کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں محترمہ نے اس اہم کانفرنس کی میزبانی پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جس کو حکومت سویڈن، یونیسیف، بچوں کے خلاف تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے، اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس دوران آپ نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق آگاہی سے متعلق قانون سازی اور قوانین کو اپنا کر بچوں کے حقوق کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

محترمہ نے بچوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور اس سلسلے میں قوانین اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ جن میں سب سے اہم قومی پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنا کر بچوں کے خلاف آن لائن تشدد کا مقابلہ کرنے کے ردعمل کو مضبوط بنانا ہے جو ڈیجیٹل اسپیس میں بچوں کی حفاظت میں معاون ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں ایسی جامع خدمات فراہم کرتے ہوئے بچوں کی دماغی صحت کو ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں میں معاونت فراہم کرنا جن میں ابتدائی مداخلت، اساتذہ اور والدین کے لیے تربیتی پروگرام، اور آگاہی مہم شامل ہیں، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کی تعمیر اور علم کے تبادلے کے لیے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا نیز تشدد اور بچوں کے استحصال کے خلاف کوششوں کو مضبوط کرنے کی غرض سے اقوام متحدہ کی تنظیموں، دیگر بین الاقوامی اداروں، سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھنا شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وفد نے اس کانفرنس کے تمام سیشنز میں شرکت کی جن میں بچوں کے حقوق اور نفاذ کے طریقہ کار کو فروغ دینے، والدین اور اساتذہ کے درمیان کی آگاہی کہ اگر بچے تشدد کا شکار ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے نمٹا جائے نیز ان کو فراہم کردہ خدمات اور مدد کو بہتر بنانے کی غرض سے حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور نجی شعبے کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ بشمول ذہنی اور جسمانی صحت کی خدمات، اور کمیونٹی کے دوبارہ انضمام کے پروگرام۔