ریاض میں منعقد "دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد" کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات نے کی شرکت

واضح رہے کہ 30 اور 31 اکتوبر کے دوران ریاض میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں 94 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔ جس کے دوران مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مشرق وسطیٰ (UNRWA) کے کمشنر جنرل عالی جناب فلپ لازارینی نے کلیدی تقریریں پیش کیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسسٹنٹ وزیر برائے خارجہ امور برائے سیاسی امور محترمہ لانا نسیبہ نے اس کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔
اس بات کا اضافہ کرتے ہوئے کہ مملکت کی تاریخی قیادت اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، محترمہ نسیبہ نے دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے میں دوست ملک سعودی عرب کے کردار کو خوب خوب سراہا۔ چنانچہ آپ نے ایک ایسے مستقبل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا جس میں فلسطین اور اسرائیل کی ریاستیں ایک دوسرے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ ساتھ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں، اس نے زمینی حقائق پیدا کرنے کی ان تمام کوششوں کو بھی مسترد کر دیا جو اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ بنیں۔
تنازع کے آغاز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی خوفناک تعداد کی روشنی میں، محترمہ نے شہریوں اور امدادی کارکنوں کے غیر مشروط تحفظ کے مطالبے کی تجدید کی۔ چنانچہ اس سلسلے میں محترمہ نے غزہ کے دوست عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ نیز آپ نے فوری طور پر، جامع اور بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
محترمہ نسیبہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے متعلق خبردار کیا، بشمول شمال میں، جہاں 400,000 لوگوں کے پاس امداد حاصل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ نیز آپ نے غزہ میں غذائی تحفظ کی مربوط عبوری درجہ بندی کے حالیہ انتباہات کی طرف اشارہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پوری پٹی میں 1.8 ملین سے زیادہ لوگ شدید غذائی عدم تحفظ کی اعلی سطح میں زندگی جی رہے ہیں۔
اس تناظر میں، محترمہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان قوانین کی مذمت کی تجدید کی جو UNRWA کے ذریعہ کئے گئے ضروری کاموں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس دوران آپ نے زور دے کر کہا کہ UNRWA کے ملازمین اور عمارتیں بین الاقوامی قانون بشمول بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ ہیں لہذا ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ریاض ہونے والی ان میٹںگز کے دوران، محترمہ نے بڑھتے ہوئے تناؤ اور پورے خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات کے خطرات پر بھی زور دیا۔ دریں اثناء، آپ نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، اور تمام یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے متحدہ عرب امارات کے مطالبے کی تجدید کی۔
محترمہ نے لبنان میں موجودہ پیش رفت، خطرناک کشیدگی کے اثرات نیز علاقائی استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، اس سلسلے میں آپ نے لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے مضبوط موقف اور موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے میں دوست لبنانی عوام کے لیے اس کے موقف اور حمایت پر زور دیا۔
ان سب کے علاوہ، متحدہ عرب امارات نے تنازعہ کے دونوں اطراف میں اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقریر سے ہونے والے خطرات کو بھی اجاگر کیا، نیز مغربی کنارے میں ان طریقوں کے تباہ کن اثرات پر بھی زور دیا، جہاں فلسطینیوں کو استثنیٰ کے ساتھ آباد کاروں کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس موجودہ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2686 (2023) "رواداری، بین الاقوامی امن اور سلامتی" کا، کہ جس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقریر، انتہا پسندی اور عدم برداشت وہ عوامل ہیں جو تنازعات کو ہوا دیتے ہیں، نیز جس نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ممالک اور معاشروں کے درمیان مشترکہ کارروائی کے طریقوں کی حد بندی کی۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں