جنرل۔

قومی اتحاد کی اقدار کے مظہر کے طور پر وزارت خارجہ نے منایا یوم پرچم

جمعه 01/11/2024

وزارت خارجہ نے "یوم پرچم" کے موقع پر جشن کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ یہ سالانہ قومی موقع ہوتا ہے جسے متحدہ عرب امارات ہر سال نومبر کی تیسری تاریخ کو مناتا ہے۔ چنانچہ یہ پرچم کو اتحاد کی علامت کے طور پر مناتا ہے جس سے کہ اتحاد کی اقدار اور جذبے کی عکاسی ہوتی ہے اور وفاداری اور تعلق کے معنی کو تقویت ملتی ہے۔

نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم کی ہدایت کے تحت، یونین کی اقدار سے ہر کسی کی وابستگی، ملک کے عوام اور قیادت کے درمیان ہم آہنگی کے جذبات اور وطن پر ان کے فخر کے اظہار کے طور پر، متحدہ عرب امارات کا جھنڈا ملک بھر میں تمام سرکاری عمارتوں کے سامنے لہرایا گیا۔

ابوظہبی میں وزارت کے جنرل آفس ہیڈ کوارٹر نے صبح گیارہ بجے پرچم کشائی کی تقریب دیکھی۔ جہاں وزیر مملکت محترمہ نورہ بنت محمد الکعبی کی موجودگی میں وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرار نے اس  پرچم کو لہرایا۔ واضح رہے کہ اس میں سینئر افسران اور وزارت کے ملازمین کے ساتھ ساتھ، وزیر مملکت عزت مآب احمد علی الصايغ، وزیر مملکت، عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری، محترم خالد عبداللہ بالهول، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے ترقیاتی امور اور بین الاقوامی تنظیم عزت مآب سلطان محمد الشامسی، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے اقتصادی اور تجارتی امور عزت مآب سعید مبارک الہاجری، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے صحت محترم مہا تیسیر برکات، معاون وزیر خارجہ برائے سلامتی اور عسکری امور نیز عزت مآب سالم سعید بن غفان الجابری جیسی سرکردہ شخصیات کی بھی شرکت دیکھی گئی۔

بلاشبہ، کام کے عمل کو جاری رکھنے اور قوم کی سربلندی اور ترقی کی خاطر دینے کے عزم کی تجدید کی خاطر، یہ موقع فخر اور عزت کے ماحول میں پرچم بلند کرکے وطن سے تعلق اور وفاداری کے جذبے کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چنانچہ جشن کا یہ ماحول دنیا کے مختلف ممالک میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں اور مشنز تک پھیل گیا، جس میں مشنز کے ان سربراہان اور سفارتی کور کے ارکان نے شرکت کی، جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر اپنے فخر کا اظہار کیا، ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی منظر نامے پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور امارات کے عوام کی روحوں میں یونین کی قائم کردہ اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چنانچہ یہ جشن امارات کے لوگوں اور اس کی سرزمین کے باشندوں کی یونین کی طرف سے قائم کی گئی قومی اقدار سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ امارات کے پرچم میں اتحاد اور وفاداری کا گہرا معنی پوشیدہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ فضل و عطا اور سربلندی کی علامت ہے۔ علاوہ ازیں، یہ ہر ایک کو ایک روشن مستقبل کی طرف آگے بڑھنے کی دعوت دیتا ہے جس میں قیادت اور ترقی کی دانشمندانہ قیادت کے خوابوں کا ادراک ہوسکے۔