پیرس میں حکومتی ہنگامی کمیٹی کے رابطہ کار اور لبنان کے وزیر ماحولیات سے الکعبی کی ہوئی ملاقات... لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور اپنے دوست عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت پر دیا زور

جمعه 25/10/2024
جنرل۔
وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی نے لبنان اور اس کی خودمختاری کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پیرس میں حکومت کی ہنگامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور لبنان کی نگراں حکومت میں وزیر ماحولیات ناصر یاسین سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی ایوان صدر نے  اس کی دعوت دی تھی، اور اس کی میزبانی دارالحکومت پیرس میں کل جمعرات کو کی گئی تھی۔ چنانچہ اس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ 70 ممالک نے شرکت کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران، محترمہ نے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں برادر لبنانی عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت اور اعانت کی تصدیق کی۔ چنانچہ اس سلسلے میں، یہ اپنی انسانی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے فوری ریلیف فراہم کررہا ہے۔ واضح رہے اس کام کو ان مشکل انسانی حالات اور فوری ضرورتوں کا فوری جواب دینے کے لیے قائم کردہ نقطہ نظر اور بڑی دلچسپی کے فریم ورک کے اندر برادر لبنانی عوام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے سے متعلق صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی ہدایت کے جواب میں ایسا کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء، ان ملاقات کے دوران محترمہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص قرارداد 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کررہا ہے۔ چنانچہ یہ لبنانی سرزمین پر اس کی جاری جارحیت سے مجسم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی خطرناک توسیع کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ یہ انسانی، سیاسی اور سلامتی کے بحرانوں کو بڑھا رہا ہے نیز بنیادی طور پر شہریوں کی سلامتی، تحفظ اور زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

محترمہ نے لبنان میں ہونے والی پیش رفت اور بگڑتی ہوئی خطرناک صورتحال کے اثرات نیز خطے میں استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، آپ نے جنگ بندی کے حصول اور بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنی طرف سے، عزت مآب یاسین نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے لبنانی عوام کے لیے فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کو خوب خوب سراہا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے اس جانب اشارہ کیا کہ لبنانی عوام جن نازک حالات سے دوچار ہیں ان کی روشنی میں متحدہ عرب امارات لبنان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے میں پیش پیش اور آگے آگے ہے۔

عالی ذی وقار نے بحران کے آغاز سے ہی لبنان کی مسلسل مدد اور حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ جیسا کہ اس میں 100 ملین ڈالر مالیت کا فوری امدادی پیکج فراہم کرنا، اور شامی عرب جمہوریہ میں لبنانی پناہ گزینوں کو 30 ملین ڈالر کی امداد، اور دیگر امدادی، طبی، خوراک اور پناہ گاہوں کا سامان  شامل ہے جو "اے لبنان!متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے۔" مہم کے ذریعے پہنچا۔ خاص طور پر وہ امدادی جہاز جو آج بیروت کی بندرگاہ پر پہنچا۔ چنانچہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ 2,000 ٹن امدادی اور طبی سامان لے کر گیا، جوکہ اس بحران میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔
 

متعلقہ خبریں

بدھ 07/9/2022
جنرل۔
عزت مآب خلیفہ شاہین المرار ، وزیر مملکت عرب ریاستوں کی لیگ کی وزارتی کونسل کے 158ویں اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں

عزت مآب نے اس سیشن کے موقع پر عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت کی پیش رفت پر نظر رکھنے سے متعلق عرب وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 24/10/2024
جنرل۔
پیرس میں لبنان اور اس کی خودمختاری کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس میں شامل متحدہ عرب امارات کے وفد کی الکعبی نے کی سربراہی

وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی نے لبنان اور اس کی خودمختاری کی حمایت میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔ واضح رہے کہ اس کو انعقاد جمعرات کو فرانسیسی صدارت کی طرف سے ہوا تھا جس کی میزبانی دارالحکومت پیرس میں کی گئی تھی۔ چنانچہ اس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 70 ممالک نے شرکت کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 08/9/2023
جنرل۔
الصايغ عرب کررہے ہیں ریاستوں کی لیگ کی وزارتی کونسل کے 160ویں باقاعدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی

وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے لیگ آف عرب اسٹیٹس کی وزارتی کونسل کے 160ویں باقاعدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس کل، بروز بدھ عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔

تفصیلات دیکھیں
بدھ 27/11/2024
جنرل۔
ریو ڈی جنیرو میں G20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات-برازیل کا مشترکہ بیان

18 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات اور وفاقی جمہوریہ برازیل نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ جو کہ کچھ یوں ہے:

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں