
اس سیشن میں سفارتی کام کے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے طریقوں اور خارجہ پالیسی کے انتظام اور سفارتی کور کے شعبوں میں صنفی مساوات پر بات چیت کی گئی۔ چنانچہ اس دوران خواتین شرکاء نے سفارتی میدان میں خواتین کے کام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ سب نے اس میدان میں اپنے مشن کے دوران ہونے والے اپنے اہم تجربات بھی پیش کیا۔
مزید برآں محترمہ نورہ الکعبی نے سیشن کے آغاز میں اپنی تقریر میں اس جانب اشارہ کیا کہ اماراتی خواتین کی جانب سے حاصل کی گئی جامع اور ممتاز کامیابیاں اس وژن کا عملی ترجمہ ہیں جس کی بنیاد پر مملکت مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نهيان اور شیخ خلیفہ بن زايد آل نهيان رحمهما الله کی حمایت سے آگے بڑھایا ہے۔ جبکہ صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله اس عمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، جس نے تمام شعبوں اور میدانوں میں خواتین کے کردار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسی طرح سے آپ نے متحدہ عرب امارات کے جامع ترقیاتی عمل میں خواتین کو ایک لازمی شراکت دار کے طور پر سپورٹ کرنے میں جنرل ویمن یونین کی صدر، سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی صدر، اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (مدر آف دی ایمریٹس) کی سپریم چیئر وومن محترمہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے بنیادی کردار کو خوب سراہا۔
محترمہ نے اس اثر کی اہمیت پر زور دیا جس کی خواتین کی کوششیں مختلف سطحوں پر سفارت کاری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چنانچہ اس دوران آپ نے عالمی سفارتی نظام کی تشکیل اور معاونت میں ان کے کردار اور دنیا بھر میں سرکردہ سفارتی کاموں میں ان کی اہم شراکت کو بھی اجاگر کیا۔
محترمہ نے اس جانب اشارہ کیا کہ سفارتی کام کے میدان میں اماراتی خواتین کی جانب سے حاصل کردہ ممتاز مقام خواتین کو بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں ان کے کردار کی حمایت کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ چنانچہ خواتین کو کام کا مساوی اور جامع ماحول فراہم کرکے نیز اس بات کو یقینی بنایا کر کہ انہیں ان کے کاموں میں کامیابی کے لیے ضروری تعاون حاصل ہوگی گزشتہ برسوں کے دوران مملکت نے سفارتی شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ چنانچہ اہم بین الاقوامی عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ مختلف بین الاقوامی تنظیموں، فورمز اور اقوام متحدہ میں حاصل شدہ نمایاں کامیابیاں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔
محترمہ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات خواتین کو سفارتی کام میں بااختیار بنانے اور ان کی بحالی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے اور تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔ جس سے کہ دنیا میں پائیدار ترقی میں اس کے کردار کو بڑھایا جاسکے گا نیز اس سے ترقی اور خوشحالی کے متعلق اس کی اپنی خواہشات کی تکمیل ہوگی۔
چنانچہ اس گول میز اجلاس میں جمہوریہ سلووینیا کی سفیر محترمہ نتالیا منصور، جمہوریہ قبرص کی سفیر محترمہ میروبی کرسٹوفی، آسٹریلیا کی سفیر محترمہ ہیڈی فینامور، جمہوریہ فن لینڈ کی سفیر محترمہ تولا يوهانا ايولا، جمہوریہ لٹویا کی سفیر محترمہ ڈانا گولڈ ونسا جمہوریہ مالٹا کی سفیر محترمہ ماریا کیملیری جمہوریہ پانامہ کی سفیر محترمہ ریبیکا بیئرز اور یورپی یونین کی سفیر اور محترمہ لوسی برجر جیسی خواتین سفیروں کی شرکت دیکھی گئی۔
ان کے علاوہ اس اجلاس میں دیگر اور شخصیات نے بھی شرکت کی۔جیسے کہ ملک میں ریڈ کراس کے وفد کی بین الاقوامی کمیٹی کی سربراہ محترمہ کلیئر ڈالٹن، مملکت میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کی سربراہ محترمہ ساجدہ الشوا، ملک میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قونصل جنرل عالی وقار میگن گریگونس اور متحدہ عرب امارات میں اقوام متحدہ کی رہائشی کوآرڈینیٹر محترمہ دینا عساف۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں