عبداللہ بن زاید نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی کریں گے سربراہی

اتوار 17/9/2023
جنرل۔

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زايد آل نهيان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس 18 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں منعقد ہوگا۔عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے متحدہ عرب کی پالیسی کی ترجیحات اور امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے امور کے لیے اس کے وژن کا جائزہ لیں گے۔ اس کو اس ریاستی تقریر میں انجام دیا جائے گا جس کو عالی ذی وقار 23 ستمبر بروز سنیچر کو دیں گے، جس میں صدور سمیت 150 سے زائد شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔عالی ذی وقار کی قیادت میں، متحدہ عرب امارات کا وفد رکن ممالک، اقوام متحدہ کے حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت میں شرکت کرے گا۔ اس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا، انتہا پسندی کو روکنا، دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنا، اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا شامل ہے۔یہ وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے کام کے اندر کئی اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں بھی شرکت کرے گا جو موسمیاتی امنگ کی سطح کو بڑھانے، ترقیاتی شعبوں کی مالی اعانت کرنے، وبا کی روک تھام کرنے، اس کے خلاف تیاری اور ردعمل کرنے، عالمی صحت کی کوریج کرنے، تپ دق پر قابو پانے نیز جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کا معاہدے سے متعلق ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، متحدہ عرب امارات 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام "کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ" میں شرکت کرے گا، جس کا مقصد منصفانہ منتقلی کو ایک ایسے عالمی معیشت کے لیے تیز کرنا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو۔اس طور پر کہ یہ سربراہی اجلاس اس سال کے آخر میں دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP 28) کے ریاستی فریقین کی کانفرنس کے اٹھائیسویں اجلاس کے آغاز سے قبل، موسمیاتی کارروائی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر جانا جاتا ہے۔اس تناظر میں، کانفرنس آف دی پارٹیز (COP28) کے اٹھائیسویں اجلاس کے صدر نامزد عزت مآب ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، جو کہ جنرل اسمبلی میں کانفرنس ٹیم کے سربراہ ہیں، کئی اہم تقریبات اور دو طرفہ ملاقاتیں کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد سب کے لیے پرجوش اور جامع نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری تعاون کو متحرک کرنا ہے۔ جس میں وزارتی سطح پر دو گول میزوں بات چیت شامل ہیں، ایک عالمی تشخیص سے متعلق، اور دوسرا نقصان ا ور خسارے سے متعلق۔ٹیم اہم واقعات کے ایک گروپ کی میزبانی بھی کرے گی جو کانفرنس کے ایجنڈے کو متحرک کرے گی۔عزت مآب شیخ عبداللہ بن زايد آل نهيان نے کہا: "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہماری شرکت ملک کی اس سفارتی ترجیحات میں مدد کرے گی جس کی تحدید مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان حفظه الله نے کی تھیں۔" تعلقات کے راستے ہموار کرنے اور اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ملک کا نقطہ نظر، خاص طور پر سلامتی کونسل میں ہماری رکنیت کے دور میں، عظیم کامیابیوں کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ جس میں افغانستان، لبنان، فلسطین اور یمن سے متعلق دیگر اہم قراردادوں کے علاوہ "رواداری، بین الاقوامی امن اور سلامتی" کے حوالے سے سلامتی کونسل نمبر (2686) کی منظور کردہ تاریخی قرارداد بھی شامل ہے۔عالی ذی وقار نے کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ متحدہ عرب امارات کے سب کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے کے وژن پر مبنی ہے۔عزت مآب نے مزید کہا: "متحدہ عرب امارات کو اس پیشرفت پر فخر ہے جس میں ہم نے "خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈا" اور "موسمیاتی تبدیلی، امن اور سلامتی کے درمیان روابط کو گہرا کرنا" میں تعاون کرکے شرکت کی۔" آپ نے کہا کہ جب کہ دنیا اس مجلس میں انتہا پسندی، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی کے بحرانوں، عالمی صحت، خوراک کی عدم تحفظ، اور توانائی اور پانی کی سلامتی کے شعبوں سمیت اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس فورم میں اکٹھا ہورہی ہے، ہم اپنی مہارت، تجربہ اور نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے خواہاں ہیں۔اپنی جانب سے محترمہ کی سفیر، سیاسی امور کی معاون وزیر برائے امور خارجہ اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ، لانا زکی نسیبہ نے کہا: "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس ایک ایسے نازک وقت میں منعقد ہو رہا ہے جس سے بین الاقوامی برادری دوچار ہے۔ اور اس کا عنوان "اعتماد کی تعمیر نو اور عالمی یکجہتی کو تیز کرنا"یہ دنیا کو کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مقصد انتہائی اہم عالمی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔"عالی ذی وقار نے مزید کہا: "متحدہ عرب امارات ہمیشہ تعلقات کے لئے راستہ فراہم کرنے میں اپنے اہم کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی رکنیت کے دوران اس شعبے میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں تھے، تاکہ مشترکہ بنیاد تلاش کی جا سکے اور پائیدار تعاون کے لیے ایک انکیوبٹنگ ماحول پیدا کیا جا سکے۔ عزت مآب نے بین الاقوامی تعلقات میں اپنے ثابت شدہ ریکارڈ پر قائم رہنے کی ملک کی خواہش کی تصدیق کی، جبکہ یہ بین الاقوامی برادری کو شامل کرنے، یکجہتی کو بڑھانے، اتفاق رائے پیدا کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستاسیویں اجلاس میں عزت مآب کی سرابراہی میں متحدہ عرب امارات کے وفد میں مذکورہ شخصیات شامل ہونگی: صدر مملکت عالی ذی وقار کے سفارتی مشیر عزت مآب ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش، وزیر برائے صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن عزت مآب عبد الرحمن بن محمد العويس، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر صنعت اورجدید ٹیکنالوجی، اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (COP28) کے فریقین کی کانفرنس کے اٹھائیسویں اجلاس کے صدر نامزد عزت مآب ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ مریم المهيری، وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان، وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز عزت مآب عمر بن سلطان العلماء، وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ، وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرر، کانفرنس آف پارٹیز (COP28) میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور یوتھ کلائمیٹ چیمپیئن کی وزیر محترمہ شما بنت سہیل المزروعی، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی رہنما برائے کانفرنس آف پارٹیز (COP 28) نیز انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی صدر عزت مآب رزان خليفة المبارك، جنرل ویمن یونین کی سیکرٹری جنرل محترمہ نورة السويدی اور سپریم کونسل برائے مادریت کی سیکرٹری جنرل محترمہ ريم بنت عبدالله الفلاسی۔

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں