متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی 7 قراردادوں کی منظوری کے ساتھ کیا سلامتی کونسل کی اپنی دوسری صدارت کا اختتام، اس میں "رواداری، امن اور سلامتی" سے متعلق تاریخی قرارداد بھی تھی شامل

بدھ 05/7/2023
جنرل۔
متحدہ عرب امارات نے سات قراردادیں منظور کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی دوسری صدارت کا اختتام کیا۔ اس میں "رواداری، امن اور سلامتی" سے متعلق تاریخی قرارداد شامل تھی۔
کونسل کے ذریعہ 14 جون 2023 کو متفقہ طور پر منظور کیے گئے اس قرداد کے مسودہ کو تیار کرنے میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے حصہ لیا۔ جس میں پہلی بار یہ تسلیم کیا کہ نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی اور انتہا پسندی تنازعات کے پھیلنے، بڑھنے اور اسکی تکرار کا باعث بن سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی صدارت کے دوران، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 14 متفقہ حتمی دستاویزات کو پاس کیا، جن میں سات قراردادیں، پانچ پریس ریلیز، اور صحافت سے متعلق دو معلوماتی کاغذات شامل تھے۔
وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نہیان نے صومالیہ کی صورتحال پر بریفنگ کی صدارت کی۔جس میں جمہوریہ صومالیہ کے صدر محترم حسن شیخ محمود نے شرکت کی۔
سلامتی کونسل کی اپنی دوسری صدارت کے درمیان اپنی دو سالہ رکنیت کی مدت (2022 اور 2023) کے دوران، متحدہ عرب امارات نے اپنی صدارت کی ترجیحات پر تین اہم تقاریب منعقد کیں۔ جس نے کونسل کے ممبران کی توجہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی سے متعلق اہم امور کی طرف مبذول کرائی۔ کونسل کے اجلاسوں میں امن کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے میں انسانی بھائی چارے کی قدروں کا جائزہ لیا گیا۔ وزارتی سطح پر بریفنگ کی صدارت وزیر مملکت جناب نورہ الکعبی نے کی، موسمیاتی تبدیلی، امن اور سلامتی پر وزارتی سطح پر کھلے مباحثے کی صدارت وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحول، محترمہ مریم المھیری نے کی۔ جبکہ اقوام متحدہ اور لیگ آف عرب اسٹیٹس کے درمیان تعاون پر اعلیٰ سطحی بریفنگ کی صدارت وزیر مملکت محترم جناب خلیفہ شاہین المرر نے کی۔

اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا زکی نسیبہ نے کہا: "سلامتی کونسل کو مسلسل پیچیدہ اور کثیر جہتی چیلنجوں کے ایک غیر معمولی پیکیج کا سامنا ہے۔ جس میں طویل جنگوں اور تنازعات نیز طویل تنازعات کے بعد تعمیر نو کے مراحل سے لے کر دنیا بھر میں زندگیوں اور معاش پر موسمیاتی تبدیلی کے پیراڈیم تحول کے اثر تک شامل میں۔" انہوں نے وضاحت کی کہ "متحدہ عرب امارات، گزشتہ جون میں سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے، اس نے رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے، آب و ہوا اور تنازعات کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے، اور اقوام متحدہ اور عرب ریاستوں کی لیگ کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تعاون کے راستے پیدا کرنے میں اپنے کردار کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
محترمہ نے مزید کہا: "اس قرارداد کو منظور کرنے سے لے کر جو نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی اور انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں میں چلینج کرتی ہے، امن کی بحالی کے مینڈیٹ کی تجدید تک،کونسل کی متحدہ عرب امارات کی صدارت کے منظور کردہ سات فیصلوں سے دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ لوگوں کی زندگیوں میں فرق آئے گا۔  ہم اپنی صدارت کے دوران بات چیت اور سفارت کاری کی راہوں میں اور کونسل، اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کے ساتھی اراکین کے ساتھ قریبی تعاون میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔"
گزشتہ جون میں، سلامتی کونسل نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے مربوط عبوری سپورٹ مشن، صومالیہ میں افریقی یونین کے عبوری مشن، اور اقوام متحدہ کی ڈس اینگیجمنٹ آبزرور فورس کے مینڈیٹ کی تجدید کے تعلق سے فیصلے کئے۔  کونسل نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے حوالے سے قرارداد نمبر 1533 کے ذریعے قائم کردہ پابندیوں کی کمیٹی کی تجدید کے ساتھ ساتھ لیبیا کے ساحل سے بلند سمندروں پر بحری جہازوں کی تلاشی کی اجازت دینے کے فیصلے بھی منظور کیے۔
کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن کو چھ ماہ کے اندر انخلا کی اجازت دی گئی،  یہ مالی حکومت کی طرف سے مشن کو واپس لینے کے مطالبے کے تناظر میں تھا۔

کونسل نے پریس کو پانچ معلوماتی مقالے جاری کیے جن کے دو سیٹ پڑھے گئے۔ آپ نے سوڈان، صومالیہ، صومالیہ میں افریقی یونین کے عبوری مشن کے خلاف جارحیت، مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن، اور جمہوری جمہوریہ کانگو کی صورتحال پر بھی صحافتی بیانات دئیے۔ محترمہ نسیبیہ نے جون کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کی صدر کی حیثیت سے اپنی حیثیت میں گذشتہ جمعہ کو پریس کے سامنے سوڈان اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول مسئلہ فلسطین کے بارے میں کونسل کے ارکان کی طرف سے متفقہ عناصر کو پڑھ کر سنایا۔ 
خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق " مشترکہ وعدوں" کے بیان پر دستخط کنندہ ملک کے طور پر،   متحدہ عرب امارات نے تمام بریفرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی بریفنگ میں متعلقہ صنفی تجزیہ شامل کریں، اس کے علاوہ، آب و ہوا، امن اور سلامتی سے متعلق مشترکہ وعدوں کے مطابق،  ملک نے اقوام متحدہ اور علاقائی نمائندوں سمیت تمام بریفرز پر زور دیا کہ وہ اپنی بریفنگ میں موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ تجزیوں کو بھی پیش کریں۔
سول سوسائٹی کے دس بریفرز نے کونسل کے اجلاسوں میں حصہ لیا، جنھوں نے جون کے دوران کونسل کے  قیمتی وزنس کو پیش کیا۔ سلامتی کونسل کی متحدہ عرب امارات کی صدارت نے بین الاقوامی اشاروں کی زبان میں ترجمہ کی خدمت اور کونسل کے متعدد اجلاسوں میں تشریح بھی فراہم کی۔ اور یہ سب معلومات تک رسائی کے لیے متحدہ عرب امارات کے وعدوں کے حصے کے طور تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اشاروں کی زبان کی تشریح میٹنگوں کے دورانیے کے لیے ہر کسی کے لیے دستیاب تھی، نہ کہ صرف کسی مخصوص میٹنگ کے دوران۔      
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں