عبداللہ بن زاید نے کی اماراتی بحرین مشترکہ کمیٹی کے اعمال کی سربراہی……دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے 5 میمورنڈم پر ہوئی دستخط میں رہے شریک

جمعرات 23/11/2023
وزیر نیوز۔
وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے متحدہ عرب امارات اور مملکت بحرین کے درمیان مشترکہ اعلیٰ کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے کام کی صدارت کی۔ جبکہ بحرینی فریق کی سربراہی مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے کی۔
کمیٹی کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر کے آغاز میں عزت مآب نے عالی ذی وقار ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور متحدہ عرب امارات اور دوست ملک بحرن کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے کام میں حصہ لینے والے مشارکین کا خیرمقدم کیا۔
عزت مآب نے اماراتی بحرین کے تعلقات کی گہرائی اور ان کی ٹھوس تاریخی جڑوں پر زور دیا، جن کی بنیاد مرحوم شیخ زايد بن سلطان آل نهيان اور ان کے بھائی شیخ عيسى بن سلمان آل خليفة "اللہ ان دونوں کی روح کو سکون دے" نے رکھی تھی۔ اور مشترکہ کام اور کامیابی کے عمل کو مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله نیز ان کے دوست، مملکت بحرین کے بادشاہ عزب مآب حمد بن عيسى آل خليفة حفظه الله نے جاری رکھا۔
عزت مآب نے کہا: "متحدہ عرب امارات اپنی دوست ملک بحرین کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور خلیج عرب اور پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے عمل کا ایک لازمی حصہ کے طور پر دیکھتا ہے آرہا ہے۔"
عالی ذی وقار نے مزید کہا: "سامان میں ہماری دو طرفہ تیل کے علاوہ کی تجارت نے گزشتہ برسوں میں غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، چنانچہ 2022 میں یہ تقریباً 7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔" مزید یہ کہ مربوط صنعتی شراکت میں مل کر کام کرنے کے علاوہ جو متحدہ عرب امارات نے بحرین، اردن اور مصر کے ساتھ گزشتہ سال شروع کیا تھا ہم تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، قابل تجدید توانائی، مالیاتی ٹکنالوجی، سیاحت اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل پر امید ہیں۔"
عزت مآب شیخ عبداللہ بن زايد آل نهيان نے بین الاقوامی اداروں، کثیرالجہتی تنظیموں اور اقدامات کے اندر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے میں دلچسپی پر زور دیا۔
اپنی تقریر کے آخر میں، عالی ذی وقار نے بحرین کے وزیر خارجہ اور کمیٹی کے کام میں حصہ لینے والے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
کمیٹی کے کام کے اختتام پر، وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے متحدہ عرب امارات اور مملکت بحرین کے درمیان مشترکہ سپریم کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔
اس مشترکہ کمیٹی میں وزیر تعلیم عزت مآب ڈاکٹر أحمد بن عبدالله حميد بالهول الفلاسی، وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرر، ثقافتی مشیر برائے عزت مآب صدر مملکت اور سپریم صدر متحدہ عرب امارات یونیورسٹی عزت مآب زکی انور نسیبہ نیز دونوں ممالک کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔ 
اس کے بعد وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے 5 میمورنڈم پر دستخط کی تقریب میں موجود رہے۔ 
عالی ذی وقار نے مملکت بحرین میں وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل اور سول سروس اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے ایک میمورنڈم پر دستخط میں بھی موجود تھے۔ 
میمورنڈم پر مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عالی ذی وقار لیلی عبید السویدی نے دستخط کیے۔
عالی ذی وقار نے مملکت بحرین میں توانائی اور انفراسٹرکچر کی وزارت اور بجلی اور پانی کے امور کی وزارت کے درمیان مفاہمت کے میمورنڈم پر دستخط میں شریک تھے۔ 
مفاہمت کے میمورنڈم پر محترم خلیفہ شاہین المرر اور محترم ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دستخط کیے۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مملکت بحرین میں وزارت برائے تربیت اور تعلیم نیز ناصر سنٹر فار ووکیشنل ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کے درمیان مفاہمت کے میمورنڈم پر ہوئے دستخط کا مشاہدہ کیا۔
میمورنڈم پر محترم ڈاکٹر أحمد بن عبدالله حميد بالهول الفلاسی اور محترم ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دستخط کیے۔
عزت مآب نے متحدہ عرب امارات یونیورسٹی اور بحرین یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کے میمورنڈم پر دستخط میں بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس پر عزت مآب زكی انور نسيبہ اور بحرین یونیورسٹی کے صدر عزت محترم ڈاکٹر فواد محمد الانصاری نے دستخط کیے۔
عالی ذی وقار نے دبئی فیوچر فاؤنڈیشن اور مملکت بحرین میں وزارت صنعت و تجارت کے درمیان مفاہمت کے میمورنڈم پر دستخط کے درمیان بھی موجود تھے۔ 
مفاہمت کے میمورنڈم پر دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے سی ای او عزت مآب خلفان جمعہ بلهول اور محترم ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دستخط کیے۔
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں