عبداللہ بن زاید نے کی متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے امور کی صدارت

اپنی تقریر کے آغاز میں عالی ذی وقار نے عزت مآب ریٹنو مارسودی اور متحدہ عرب امارات انڈونیشیائی مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک وفد کا خیرمقدم کیا۔
عالی ذی وقار نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جوکو ویدوڈو کی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی خواہش کو خوب سراہا۔ اس دوران آپ نے 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں کریمین گلوبل کلائمیٹ الائنسکو شروع کرنے میں انڈونیشیا کی حکومت کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے شکریہ کا اظہار کیا۔
عزت مآب نے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) میں فریقین کی کانفرنس میں جمہوریہ انڈونیشیا کی شرکت کے لیے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے کہا: "ہماری مشترکہ کوششوں کے تسلسل اور ادارہ سازی نے کامیابی کے بعد کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے، اور 2023 میں اس کا نفاذ عمل میں آیا۔ مزید برآں یہ کہ ہمارے اقتصادی تعلقات کی ترقی نے تجارت اور سرمایہ کاری کی سطحوں میں مسلسل ترقی کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپ نے کہا کہ ہمارے تیل کے علاوہ تجارتی تبادلے نے "مصنوعات میں" گزشتہ سال اپنی بلند ترین سطح کو حاصل کیا، جس کی قیمت 4 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تھی۔
عالی ذی وقار نے مزید کہا: "گزشتہ 47 سالوں میں، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سب سے اہم توانائی اور قابل تجدید توانائی، سیاحت، ہوا بازی، زراعت اور خوراک کی حفاظت، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، سیاحت، صحت، مصنوعی ذہانت، تعلیم اور ثقافت ہیں۔
عزت مآب نے زور دے کہ کہا کہ: "امارتی-انڈونیشیائی تعاون میں کثیر الجہتی تنظیموں اور اقدامات کے اندر قابل ذکر ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔جن میں 2022 میں انڈونیشیا کی صدارت میں جی 20 کے فریم ورک کے اندر ہماری شراکت داری، اور 2023 میں ہندوستان، اور جی 20 کی پہل پر وبائی فنڈ کی حمایت کے لیے ہمارا تعاون قابل ذکر ہیں۔
عزت مآب نے جمہوریہ انڈونیشیا کی جانب سے آسیان کے ایک سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر الحاق کے لیے تعاون کرنے اور اس شراکت داری کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارے مسلسل تعاون کو خوب سراہا۔ آپ نے مزید کہا: "بین الاقوامی تنظیموں کی سطح پر، میں مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کی نامزدگیوں کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہوں۔"
اس میٹنگ کے اختتام پر فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے منٹس پر دستخط کئے۔
اس اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر عالی ذی وقار محترم سهيل بن محمد فرج فارس المزروعی، وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ، جمہوریہ انڈونیشیا اور آسیان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب عبدالله سالم الظاهری، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے صحت محترمہ ڈاکٹر مہا برکات، وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر عفراء محش الهاملی، مملکت میں جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر محترم حسين باجيس، جمہوریہ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ میں ایشیا، بحرالکاہل اور افریقی امور کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب سفیر عبدالقادر جیلانی اور مملکت میں جمہوریہ انڈونیشیا کی قونصل جنرل عالی ذی وقار کندرا نیگارا جیسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس کے بعد عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے عزت مآب ریٹنو مرسودی کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی۔ اس دوران دوستانہ تعلقات اور جامع اقتصادی شراکت داری اور انہیں اس انداز میں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو دونوں ممالک کے ترقیاتی وژن کو پورا کرے۔
مزید برآں آپ دونوں نے اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور دیگر سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران آپ دونوں نے اس ماہ ایکسپو سٹی دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP 28) کے لیے UAE کی جانب سے کانفرنس کی میزبانی کے فریم ورک کے اندر ماحولیات اور آب و ہوا کی فائل میں دو طرفہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔
عزت مآب اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "COP 28" عالمی ماحولیاتی کارروائی کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔ نیز یہ کہ یہ آب و ہوا کی کارروائی کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کثیرالجہتی کارروائی کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے امید افزا مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر تیز رفتاری سے مشترکہ تعاون کے راستے کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا، جو حال ہی میں نافذ ہوا۔ واضح رہے کہ اس کے ذریعے، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان 5 سال کے اندر دو طرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے۔
آپ دونوں نے متحدہ عرب امارات اور جنوب مشرقی ایشیا کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے درمیان شراکت داری سے متعلق بھی بات چیت کی۔ اس دوران عزت مآب شیخ عبداللہ بن زايد آل نهيان نے آسیان ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا جس سے جامع ترقی اور پائیدار اقتصادی خوشحالی کے حصول کے ہمارے مشترکہ اہداف کو حمایت حاصل ہوتی ہے۔
ایک متعلقہ سیاق و سباق میں، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور عزت مآب ریٹنو مرسودی نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور موجودہ بحران سے متاثرہ شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو بڑھانے کے طریقوں سے متعلق بھی بات چیت کی۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں