متحدہ عرب امارات کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے دارالحکومت کابل میں افغان وزارت خارجہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے افغان عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں