
صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، نے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا اور عمان کے سلطان ہز میجسٹی ہیثم بن طارق، سے ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،کا دورہ، جو کہ سلطان ہز میجسٹی ہیثم بن طارق، کی دعوت پر کیا گیا،منگل، 27 ستمبر اور بدھ، 28 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے ہمراہ یو اے ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل تھا۔
دونوں رہنماؤں نے نتیجہ خیز بات چیت کا لطف اٹھایا، جس کے دوران انہوں نے تعاون کے موجودہ شعبوں کا جائزہ لیا اور مزید تعاون کے مواقع تلاش کئے۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور عزت مآب سلطان نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے سیاسی، سیکورٹی، سائنسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔
دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔مفاہمت ناموں میں صنعت، جدید ٹیکنالوجی، توانائی، ریل رابطے، اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، ثقافتی اور نوجوانوں کے شعبے اور خبروں کے تبادلے سمیت کئی شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق معلومات کے تبادلے سے متعلق اضافی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور عزت مآب سلطان نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان موثر رابطے کا خیرمقدم کیا اور عمان-یو اے ای کی اعلیٰ مشترکہ کمیٹی کے اہم کردار پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے ماحولیات، خوراک کی حفاظت، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتوں کے علاوہ اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، سفارتی، قونصلر اور تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مزید معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے مزید معاہدے جن میں ،قابل تجدید توانائی کے منصوبے، صنعت، صحت، دواسازی کی صنعتیں، رئیل اسٹیٹ کی ترقی، سیاحت، پیٹرو کیمیکلز، مینوفیکچرنگ، سپلائی چین، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مالیاتی ٹیکنالوجی، اور دوسرے شعبے جو باہمی فائدے میں اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائیں گے، تک پہنچنے پر بھی اتفاق کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،اور سلطان ہز میجسٹی ہیثم بن طارق، نے عوامی اور نجی شعبوں کو اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات اور عمان کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر سمیت شعبوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
دونوں فریقوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور سلامتی اور استحکام کی حمایت اور بڑھانے کے لیے اپنے نقطہ نظر کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔
سلطان ہز میجسٹی ہیثم بن طارق،نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، کو 2023 میں متحدہ عرب امارات کو سی او پی 28 کی میزبانی کے لیے منتخب کیے جانے پر اپنی مخلصانہ مبارکباد دی۔
دورے کے اختتام پر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید،نے عمان کے سلطان اور حکومت اور عمان کی عوام کے پرتپاک استقبال اور فیاضانہ مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عمان کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی بھی خواہش کی۔
عزت مآب سلطان، نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی عوام کے لیے مزید ترقی و کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں