
شیخ شخبوت بن نہیان النہیان ، وزارت خارجہ اوربین الاقوامی تعاون نےآج متحدہ عرب امارات کے پرچم کا دن منایا، جس میں وزیرمملکت نےابوظہبی میں وزارت کےہیڈ کوارٹرکےمرکزی مستوج پر عزت مآب خلیفہ شاہین المرار، وزیرمملکت۔کی موجودگی میں یواےای کا پرچم لہرایا۔ تقریب میں وزیرخارجہ اوربین الاقوامی تعاون کےمعاونین، وزارت خارجہ اوربین الاقوامی تعاون کےانڈرسیکرٹری اوروزارت کےمتعدد سفارت کاروں اورملازمین نے بھی شرکت کی۔
شیخ شخبوت نےمبارکباد پیش کرتےہوئےکہا: "آج ہم اس موقع پرمتحدہ عرب امارات جو ہمارے دلوں کوعزیزہے، کے لیےاپنےفخراوروفاداری کےجذبات کا اظہارکرتےہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات اوراس کی قیادت سےاپنےعہد کی تجدید کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے پرچم کوآسمان پر اوردنیا بھربلند کرنا اورامارات کےتمام مشنزکیکامیابیوں کی یاد دہانی ہےاورہمارے مستقبل کےعزائم کا اظہارہےجونئی بلندیوں کواپناتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کےسفارت خانوں، قونصل خانوں اوردنیا بھرکےسفارتی مشنوں نے بھی میزبان ملک کےمقامی وقت کےمطابق صبح 11 بجےمتحدہ عرب امارات کےپرچم کو لہرا کرشرکت کی۔ اس تقریب میں سفارتی، قونصلراورمتحدہ عرب امارات کےمشن کےارکان بھی موجود تھے ۔ یہ تقریبات قومی فخر اورتعلق کو منانےکےساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی خدمت کرنےاوراس کی مسلسل ترقی کی حمایت کرنےکےمشترکہ عزم کو اجاگر کرنےکےمقصد سےمنعقد کی گئیں۔
صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کےالحاق کی سالگرہ کےموقع پرمتحدہ عرب امارات ہرسال یوم پرچم مناتا ہے۔ 3 نومبر 2013 کوعزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیراعظم اوردبئی کےحکمران نےیوم پرچم منانےکےلیےایک قومی مہم کا آغازکیا، تمام اداروں، وزارتوں، حکام اور اسکولوں سےکہا گیا کہ متحدہ عرب امارات اوراس سےاتحاد اورقومی تعلق کیتعریف کےاظہارکےطور پرمتحدہ عرب امارات کا پرچم بلند کیا جائے ۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں